Wednesday 21 September 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:46 am

گندے خیالات کیوں آتے ہیں ؟ - اسلامک گائیڈ آف لائف

امام علی ؑ کی خدمت میں ایک شخص آیا اور دست ادب کو جوڑ کر عرض کرنے لگا یا علی میری نیند میں مجھے گندے خیال آتے ہیں میں ایسا کیا کروں کہ مجھے نیند میں گندے خیال نہ آئیں بس یہ کہنا تھا تو امام علی ؓ نے فرمایا اے شخص یا درکھنا انسان کا جسم انسان کے حواس میں قید ہے جو بھی انسان سنتا ہے دیکھتا ہے محسوس کرتا ہے تو وہ چیزیں دماغ سے کبھی ختم نہیں ہوتیں بلکہ انسان کے دماغ میں اس چیز کی سوچ رہ جاتی ہے اور اسی سوچ سے خیالات جنم لیتے ہیں۔

میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے سنا کہ گندے خیال آنے کی سب سے بڑی وجہ بری صحبت ہے یادرکھنا جب انسان برے دوستوں کے ساتھ بیٹھتا ہے گناہ کی باتیں سنتا ہے تو وہ باتیں ختم ہونے کے بعد بھی دماغ سے جاتی نہیں اور کبھی نہ کبھی شیطان ان دماغ میں موجود گناہ کے خیالات کو انسان کے دماغ میں پھراتا رہتا ہے اے شخص اگر تم گندے خیالات سے بچنا چاہتے۔ہو تو گندی صحبت سے بچو برے دوستوں سے بچو جب تمہارے دوست ایسے ہوں گے جو تمہیں اللہ اور اس کے رسول کو یاد دلائیں گے تمہارے سامنے نیک اعمال اور روز محشر کا ذکر کرتے رہیں گے تو یوں تم اچھائی سنو گے اچھائی دیکھو گے پھر شیطان چاہے کتنی ہی کوشش کر لے تمہیں نیند میں برے خیالات نہیں آئیں گے ۔

قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت آیات کا ترجمہ پڑھا کریں، غور و فکر کیا کریں، جونہی کوئی برا خیال دل میں آئے اسی وقت اللہ تعالی سے شیطان کے شر سے پناہ مانگا کریں، فرائض و واجبات کی پابندی کریں۔ کثرت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں، کثرت سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھا کریں۔ نیک لوگوں کی صحبت اور مجلس میں بیٹھا کریں۔ اپنے آپ کو کسی کام میں مشغول رکھیں، فارغ نہ بیٹھا کریں، توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ اللہ تعالی کے پاس جو بھی اخلاص اور نیک نیتی سے توبہ کرتا ہے، اللہ تعالی اس کی توبہ ضرور قبول فرماتا ہے۔دوسری بات یہ کہ صرف خیالات آنے سے انسان گنہگار نہیں ہوتا، وسوسے اور خیالات اس وقت تک معاف ہوتے ہیں، جب تک ان پر عمل نہ کیا جائے، لہذا آپ پریشان نہ ہوں، اپنے آپ کو مصروف رکھا کریں واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


 

0 comments:

Post a Comment