Wednesday 28 September 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 4:39 pm

حضور ﷺ کے بچپن کے وہ واقعات جو آپ بہت کم جانتے ہوں گے - اسلامک گائیڈ آف لائف

حضور نبی کریم ﷺ کی بچپن کی کچھ یادیں آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ ناظرین ام ِ ایمن کہتی ہیں کہ میں نے ایک یہودی کو بار بار یہ کہتے سنا یہ بچہ اس امت کا نبی ہے اور یہ شہر دارِ ہجرت ہے۔ ناظرین یہ ان دنوں کی بات ہے جب والدہ ماجدہ آپ کو مدینہ طیبہ لا ئی تھیں۔ آپ خود فر ماتے ہیں ۔ ایک بار ایک یہودی نے میری طرف دیکھا اور مجھ سے پو چھا۔ بچے تمہا را نام کیا ہے۔

میں نے جواب دیا ۔ میرا نام احمد ہے۔ پھر میں نے اسے یہ کہتے سنا کہ یہ بچہ اس امت کا نبی ہے ۔ پھر وہ اپنے لوگوں کے پاس گیا اور لوگوں کو اس بات کی خبر دی ۔ لوگوں نے یہ بات میری والدہ کو بتائی۔ وہ میرے بارے میں خوف محسوس کر نے لگیں۔ چنانچہ ہم مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے

ناظرین اس وقت آپ ﷺ عمر مبارک چھ سال تھی۔ ناظرین آپ ﷺ کی عمر مبارک دس سال سے کچھ زیادہ ہوئی تو آپ نے اپنے چچا زبیر کے ساتھ یمن کا سفر کیا۔ ایک وادی میں پہنچے ۔ وہاں ایک طاقتور مست اونٹ کھڑا تھا۔ وہاں کسی شخص کو گزرنے نہیں دے رہا تھا۔ لیکن جب اس نے آپ ﷺ کو دیکھا تو زمین پر بیٹھ گیا اور اپنا سینہ زمین پر رگڑنے لگا۔

آپ ﷺ اپنے اونٹ سے اترے اور اس اونٹ پر سوار ہو گئے۔ یہاں تک کہ آپ ﷺ وہ وادی پار کر لی ۔ پھر اس کو چھوڑ دیا۔ واپس تشریف لا ئے تو راستے میں ایک وادی پانی سے بھری ملی۔پانی پورے زوروشور سے بہہ رہا تھا۔ آپ ﷺ نے اپنے ساتھیوں سے فر ما یا ۔ میرے پیچھے آ ؤ۔ پھر آپ ﷺ اس میں داخل ہو گئے۔ پھر اللہ پاک نے اس پانی کو خشک کر دیا۔

نا ظرین مکہ پہنچ کر جب یہ واقعہ سنا یا گیا تو لوگ پکار اٹھے۔ اس بچے کی عجب شان ہے۔ ناظرین آپ ﷺ فر ماتے ہیں۔ میری پیدائش سے پہلے میری والدہ نے دیکھا کہ اس سے ایک نور ہے ۔ اس سے شام کے محل نظر آنے لگے ہیں۔ ایک دفعہ میں اپنی بھیڑ بکریوں کے غلے میں کھڑا تھا۔ کہ میرے پاس دو آدمی آ ئے

ان کے کپڑے سفید تھے۔ ان کے پاس سونے کا ایک تش تھا وہ برف سے بھرا ہو ا تھا۔ انہوں نے مجھے لٹاتا۔ میرے پیٹ کو چیرا۔ پھر میرے دل کو باہر نکا ل کر اس کو چیرا اور اس میں سے سرخ لوتھڑا نکا ل دیا ۔

پھر انہوں نے میرے دل اور پیٹ کو اسی برف سے ۔۔۔ یہاں تک کہ انہوں نے میرے دل کو واپس پیٹ میں رکھ دیا اور پیٹ کو ویسا ہی کر دیا جیسا کہ پہلے تھا ۔ پھر ایک دوسرے سے کہا ان کی عمر کے دس آدمیوں کا ان سے وزن کرو ۔

انہوں نے مجھے تو لا اور وزن زیادہ ہو گیا پھر کہا بازار سے وزن کر و۔ بازار سے وزن کیا تو وزنی ہو گیا ۔ پھر کہا رہنے دو ۔ پوری امت کے مقابلے میں بھی وزن کیا تو میرا وزن زیادہ نکلا۔


 

0 comments:

Post a Comment