1.( عورت روتی بہت ہے )
اگر عورت کا رونا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی آخرت کی فکر پر ہو تو کوئی شک نہیں ہے کہ ہر گھر میں حضرت اویس قرنی جیسے بیٹے اور بی بی رابعہ بصریہ جیسی بیٹیاں جنم لیں۔
2.( عورت بولتی بہت ہے )
اگر عورت کا بولنا اپنے خاندان میں دعوت اسلام کو عام کرنے کیلئے ہو تو، پورا معاشرا امن اور نور کا نمونہ بن جائے۔
3.( عورت کے اندر منوانے کی خصوصیت ہوتی ہے )
اگر عورت اپنی من موہنی اداؤں سے اپنے گھرانے والوں کو اللہ کے احکامات کی طرف بلائے تو ہر گھر سے درود و سلام اور تلاوت قرآن پاک کی آوازیں بلند ہوں۔
4.( عورت صابر ہوتی ہے )
اگر عورت اپنی نسلوں کو راہ راست پر لانے کی خاطر اللہ کی راہ میں درپیش مشقتوں پر صبر کرنے والی بن جائے، تو اس کی اولاد کی دین و دنیا سنورے گی ہی، ساتھ ہی ساتھ اس عورت کا مقام بھی جنت کے اعلی و ارفع مقاموں پر ہوگا۔
5.( عورت کوئی بھی بات بہت جلد آگے پھیلانے والی ہوتی ہے )
اگر عورت اپنی اس عادت کو شرعی، دینی، اور مذہبی باتوں کو پھیلانے کے لیے کرے تو، معاشرے کی ہر عورت اپنے آپ میں ایک عالمہ فاضلہ ہو۔
6.( عورت بہت زیادہ شہ خرچ ہوتی ہے )
اگر عورت اپنی یا اپنے اور شوہر کی کمائی کو اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو رہتی دنیا تک وہ پیسہ کام آسکے اور اسکے اور اس کے شوہر کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔
نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
0 comments:
Post a Comment