Tuesday 6 September 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 10:14 am

 

رزق کے سولہ دروازے Behtreen Rizq ky 16 darwazy | Hadees e Nabvi saw رزق کے سولہ دروازے کھولنے کا طریقہ||رزق کے 16 دروازے کھول جائیں گے||Sixteen 16 doors of sustenance

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

           رزق کے سولہ دروازے

قرآن کریم واحادیث کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا
 1 پہلا دروازہ نماز ہے 
جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق میں برکت اٹھا دی جاتی ہے وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتا ہے
2 دوسرا دروازہ استغفار ہے
 جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
ارشاد باری ہے
فقلت استغفروا ربکم انہ کان غفارا 10
یرسل السماء علیکم مدرارا, 11
ویمددکم بأموال وبنین ویجعل لکم جنت ویجعل لکم انھرا,12 
ترجمہ 
پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش مانگو, بے شک وہ بڑا بخشنے والاہے 
وہ آسمان سے تم پر موسلادھار مینہ برسائے گا
اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کریگا
اور تمہارے لئے باغ بنادیگا اور تمہارے لئے نہرے بنادیگا۔

ترجمہ , مولانا احمدعلی لاہوری رح

3 تیسرا دروازہ صدقہ ہے
 اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا۔
ارشاد باری ہے
یمحق اللہ الربوا ویربی الصدقات
ترجمہ
اللہ سود کومٹاتاہے,اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔
 سورہ بقرۃ,276 
ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھاکر فرمایا
کہ صدقہ سے مال کھبی کم نہیں ہوتا۔
مانقص مال عبد من صدقۃ مشکوۃ,ص451 

4 چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے
 جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ ان  کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ 
ار شاد باری ہے
ولوان اھل القری آمنوا واتقوالفتحنا علیھم برکت من السماءوالارض ولکن کذبوا فأخذنھم بماکانوایکسبون
اعراف 96 
ترجمہ
اور اگر بستیوں والے ایمان لے آتے اور ڈرتے, توہم ان پر آسمان اور زمین سے نعمتوں کے دروازے کھول دیتے لیکن انہوں نے جھٹلایا پھرہم نے انہیں ان کے اعمال کے سبب گرفت کی۔

5 پانچواں دروازہ کثرت سےنفلی عبادت ہے
 جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

6 چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا
 حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہین جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے۔
عن جابر رض 
رفعہ ما امعر حاج قط قیل لجابر مالامعار,قال ماافتقر
رواہ الطبرانی 
 حضرت جابر رض  آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ حاجی فقیر ہرگز نہیں ہوسکتا
ایک دوسری حدیث میں ہے,
کہ حج اور عمرہ کی کثرت فقرکو روکتی ہے۔
کنزفضائل حج,24 

7 ساتواں دروازہ  رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا
 ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں
عن ابی ھریرۃ رض قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 
تعلموا من انسابکم ماتصلون بہ ارحامکم فان صلۃ الرحم محبۃ فی الاھل مثراۃ فی المال منساۃ فی الاثر ترمذی
ترجمہ
کہ اپنے خاندانی نسبوں کومعلوم کرو
جن کے جاننے سے تم اپنے عزیزوں کے ساتھ صلہ رحمی کرسکوگے 
کیونکہ صلہ رحمی خاندان میں محبت کا ذریعہ بنتی ہے ,اور صلہ رحمی سے مال میں اضافہ ہوتاہے,
اور اسکی وجہ سے عمر زیادہ ہوجاتی ہے
مشکوۃ,ص 420 

8 آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے
 غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے
حدیث مبارکہہے
ابغونی فی ضعفائکم فانماترزقون او تنصرون بضعفائکم 
 مشکوۃ
ترجمہ
یعنی تم میری رضامندی ضعیفوں کی خدمت اور ہمدردی میں تلاش کرو ,کیونکہ تم کو کمزوروں کی وجہ سے رزق ملتا ہے ,اور ان کی وجہ سے مدد ہوتی ہے

9 نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے
 جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا
ومن یتوکل علی اللہ فھو حسبہ  الطلاق3 
اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے, سو وہی اس کو کافی ہے

10 دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔
انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا
ارشاد باری ہے 
واذ تأذن ربکم لئن شکرتم لازیدنکم ولئن کفرتم ان عذابی لشدید   ابراھیم7 
ترجمہ
اور جب تمہارے رب نے یہ سنادیا تھا
کہ البتہ اگرتم شکر گزاری کروگے تو اور زیادہ دونگا اور اگر ناشکری کروگے,تو میرا عذاب بھی سخت ہے

11 گیارہواں دروازہ ہے
گھر میں مسکرا کر داخل ہونا 
 مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے

12 بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے
 ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا
وعن انس رض قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 
من احب ان یمداللہ فی عمرہ ویذید فی رزقہ فلیبر والدیہ ولیصل رحمہ بیہقی
ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا,کہ جس کو یہ پسند ہو کہ
اللہ تعالی اس کی عمر دراز کرے ,اور اس کا رزق بڑاھائے,اس کو چاھئے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرے اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے 
درمنثور ص 173 ج 4  از بیہقی

13 تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے
 جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں کرتی

14 چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے
جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے حدیث میں ہے شاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندستی کو دور بھگاتی ہے

15 پندرہوان دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا
اس سے رزق بہت بڑھتا ہے
وعن عبداللہ بن مسعودرض,قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 
من قرأسورۃ الواقعۃ فی کل لیلۃ لم تصبہ فاقۃ ابدا وکان ابن مسعود رضی اللہ عنہ, یأمر بناتہ یقرأن بھا فی کل لیلۃ,
مشکوۃ, ص 189
ترجمہ
کہ جو شخص روزانہ رات کو سورہ واقعہ پڑھ لیاکرے اسے کھبی فاقہ نہی ہوگا, راوی حدیث حضرت عبداللہ بن مسعود رض کے شاگرد کابیان ہے کہ, آپ اپنی لڑکیوں کو حکم دیکر روزانہ رات کو سورہ واقعہ پڑھوایا کرتے تھے
وعن انس رض قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
علموا نسائکم سورۃ الواقعۃ فانھا سورۃ الغنی
کنز العمال, ص 145 ج 1 
ترجمہ
کہ تم اپنی عورتوں کوسورۃ واقعہ سکھاؤ کیونکہ وہ غناء یعنی مالداری لانے والی سورت ہے۔

16 سولواں دروازہ اللہ سے دعا مانگنا
 جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے
مانگنا ہے تواسی سے مانگ اے اکبر
یہی وہ در ہے جہاں ذلت نہی ہر سوال کے بعد

فجر کی دو سنتیں گھر میں پڑھنے کے تین اہم فوائد
فجر کی دو سنتوں کو گھر میں پڑھنا افضل ہے 
 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے فجر کی دو رکعت سنتیں اپنے گھر میں ادا کیں ( اس کو تین فوائد حاصل ہوں گے )

1 اس کا رزق کشادہ کر دیا جائے گا ۔
2 اس کا اس کے اہل کے ساتھ آپس میں جھگڑا کم ہو جائے گا ۔
3  اور اس کا ایمان پر خاتمہ ہو گا ۔

❥─━━═•✵⊰••⊱✵•─━━═❥

نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے 

❤️💚❤️💚❤️💚❤️💚❤️


1 comment:

  1. - اسلامک گائیڈ آف لائف رزق کے سولہ دروازے Behtreen Rizq ky 16 darwazy | Hadees e Nabvi saw رزق کے سولہ دروازے کھولنے کا طریقہ||رزق کے 16 دروازے کھول جائیں گے||Sixteen 16 doors of sustenance

    ReplyDelete