شہر کے مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں،کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا،کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے
0 comments:
Post a Comment