قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللہؐ پر نازل کیا گیا ہے ۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا ۔ تلاوت قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں واضح ہی حضر ت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا:
تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے۔(بخاری )۔حضرت عمربن الخطابؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کتاب (قرآن مجید) کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سرفراز فرمائے گا اور اسی کی وجہ سے دوسروں کو ذلیل کردے گا۔ (مسلم) سرفراز اللہ کے حکم سے وہی ہوں گے جو قرآن کے احکام کی پیروی کریں گے۔ ابتدائی چند صدیوںمیں مسلمان جب ہرجگہ قرآن کے حامل اورعامل تھے۔ اس پر عمل کی برکت سے وہ دین ودنیا کی سعادتوں سے بہرہ ور ہوئے۔ لیکن مسلمانوں نے جب سے قرآن کے احکام وقوانین پر عمل کرنے کو اپنی زندگی سے خارج کردیا تب سے ہی ان پر ذلت ورسوائی کا عذاب مسلط ہے ۔ کاش مسلمان دوبارہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ جوڑیں تاکہ ان کی عظمت رفتہ بحال ہوسکے۔جس گھر میں قرآن مقدس موجود ہو تو اس گھر میں قربت کرنا کیسا ہے ۔قرآن پاک آج الحمداللہ ہر گھر میں موجود ہے
آپ دیکھنا چاہیں دیکھ سکتے ہیں در مختارجلد نمبر1صفحہ نمبر178 میں موجود اور اسی طرح فقہی ضوابط جلد نمبر 4صفحہ نمبر 36پر موجود ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسی کتاب نہیں ہے جو اتنی عام ہے جو ہر گھر میں موجود ہو ۔ کوئی ایسی کتاب نہیں ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حفاظت کرنے کا وعدہ فرمایا ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں ہی قرآن مقدس کا محافظ ہوں اور میں ہی حفاظت کرنے والا ہوں ۔ دنیا میں کوئی ایسی کتاب نہیں ۔قرآن کریم واحد کتاب ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے خود اسکی حفاظت وعدہ کیا۔جس گھر میں قرآن مقدس موجود ہے تو اس کمرے میں قربت کرنا چاہتے ہیں تو کسی ڈبے میں اندر رکھا جاتا ہے تو بناء قراحت کرسکتے ہیں کوئی گ ن ا ہ کی بات نہیں ۔ اس لیے آپ اس کمرے میں بیوی سے قربت کرسکتے ہیں ۔بہتر یہ ہے کہ قرآن پاک اگر کھلا پڑا ہے تو کسی ڈبے یا جندان میں رکھ دیں۔
جس کمرے میں قرآن ہو وہاں قربت کرنا جائز ہے ؟ - اسلامک گائیڈ آف لائف
ReplyDelete