پرانے دور میں مٹی کے برتنوں کے ساتھ تابنے کے برتنوں کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا تھا اور مشرقی روایات کے مطابق یہ برتن گھروں کی انگیٹھیوں پر سجا کر رکھے جاتے تھے مگر جوں جوں وقت آگے بڑھتا گیا ان کی جگہ شیشے،پلاسٹک اور چینی کے برتنوں نے لے لی۔بدقسمتی سے جدید دورمیں استعمال ہونے والے ان برتنوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالے ناقص میٹریل کی وجہ سے صحت انسانی پر مضر اثرات پڑتے ہیں
جس کی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔دور جدید میں پانی کو صاف کرنے کے لئے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے مگر حیران کن طور پر تانبے میں قدرتی طور پر ایسی صلاحیت موجود ہے جو کہ جراثیم کی افزائش نہیں ہونے دیتی اور پانی میں موجود مضر اثرات کو ختم کرنے کیساتھ ساتھ پھپھوندی بھی نہیں لگنے دیتا۔تانبے کے برتن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد ہوتے ہیں اور آپ بھی استعمال سے یہ کمال کے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔کینسر کا خاتمکینسر ایک ایسا مرض ہے جو کہ تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے جان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ تانبے کے برتن کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال اس مرض سے آپ کو بچا سکتا ہے کیونکہ حیران کن طور پر تانبے میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی ہے
جو کہ کینسر کی افزائش کو روکتی ہے۔بالوں کی مضبوطتانبے کے برتن کے استعمال کا یہ بھی فائدہ ہے کہ یہ بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور کیمو تھراپی کے نقصانات کو بھی کم کرتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے میلا نائن کمپاﺅنڈ حاصل ہوتا ہے۔وزن میں کمی کے لئےتانبے کے برتن کا استعمال وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس برتن میں پانی پینا اور کھانا کھانے سے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہوتی ۔جلد کی حفاظت کے لئےکیونکہ تانبے میں اینٹی آکسیڈنٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ جلد کے خلیات کی حفاظت کرنے کے ساتھ بڑھاپے کے عمل کو بھی سست کردیا دیتا ہے۔اس کے علاوہ تانبا تھائیرائیڈ گلینڈ کے مسئلے کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے
،دماغ کی سستی اور کاہلی میں کمی کیلئے موثر ثابت ہوتا ہے،نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے اور پیٹ کے مختلف امراض اور فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔تانبے کے برتن کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دفاعی نظام ،دل کی دھڑکن اور کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment