سردیاں آتے ہی گرم کپڑوں کے ساتھ کمبل بھی نکال لیے جاتے ہیں۔لیکن پورا سال استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ان میں عجیب بو آجاتی ہے جو ناقابل برداشت ہوتی ہے- اس بو کی وجہ سے کمبل کو استعمال کرنے سے پہلے کسی دکان سے دھلوانا پڑتا ہے کیونکہ بھاری ہونے کی وجہ سے اسے گھر میں دھونا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن ہر کوئی باہر سے دھلوانے کو ترجیح نہیں دیتا اور یونہی کمبل کو استعمال کرلیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کمبل کو بغیر دھوئے یا دھلوائے کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔
* ایک اسپرے بوتل میں آدھا گلاس سرکہ اور آدھا گلاس پانی لیں۔
* اس میں 4 سے 5 چمچ ہئیر کنڈیشنر شامل کرلیں۔
* کمبل کو صاف فرش پر بچھالیں اور اسپرے بوتل کی مدد سے اس مکسچر کا کمبل پر چھڑکاؤ کریں۔
* چھڑکاؤ کرتے جائیں اور بھاری ہاتھ سے ایک نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرتے جائیں۔
* جب اچھی طرح صاف ہوجائے تو اس کو ایک دن کے لیے دھوپ میں چھوڑ دیں۔
* ساتھ ہی دو سے تین گھنٹے بعد الٹ پلٹ کریں تاکہ اس میں دھوپ اچھی طرح لگے۔
* اس کے بعد آپ اس کمبل کو استعمال کریں اس میں سے ذرا بو نہیں آئے گی اور کمبل میں موجود تمام جراثیم بھی مر جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment