Showing posts with label PSL. Show all posts
Showing posts with label PSL. Show all posts

Wednesday, 8 February 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:39 am

مُلتان سلطان یا پھر لاہور قلندرز فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی - اسلامک گائیڈ آف لائف

پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے حصے میںبھی 3کروڑ سے زائد کی رقم آئے گی ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دیلیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:38 am

سرکیاآپ نے کبھی عشق کیاہے؟ اینکرکے سوال پر محمد رضوان کا دلچسپ جواب - اسلامک گائیڈ آف لائف

 قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے لیکن کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر بھی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ چیزیں سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔رضوان کی سوشل میڈیا انگیجمنٹ پر بات کی جائے تو اس بات کا اعتراف وہ خود کرچکے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا سے متعلق زیادہ آگہی نہیں، ان کے پاس واٹس ایپ کے علاوہ کوئی ایسا اکاؤنٹ نہیں جسے سے وہ خود دیکھتے ہوں

جب کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ان کے بھائی چلاتےہیں اس کے علاوہ ان کا کوئی اپنا اکاؤنٹ نہیں۔ اب سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے لو میرج سے متعلق انکشاف کیا۔انٹرویو میں میزبان نے رضوان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں عشق ہوا ؟اس کے جواب میں رضوان نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی محبت کی شادی ہے۔دوسری جانب رضوان کی شادی اور اہلیہ سے متعلق تصاویر اب تک منظر عام پر نہیں آئیں ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ رضوان کی دو بیٹیاں ہیں۔علاوہ ازیں قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا کہ گورے جب ہم سے ہمارے دین کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کو سکون ملتا ہے،ہمیں اپنے دین پر شرمانا نہیں چاہیے بلکہ

فخر کرنا چاہیے،پاکستان سپر لیگ میں ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے مجھ سے میرے دین کے بارے میں سوالات کیے،آسٹریلین فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ سب سے مشکل بالر ہیں۔ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالرز میں مجھے ہیزل وڈ مشکل لگے ہیں جبکہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپنر ذوالفقار بابر مشکل لگتے تھے، اس کے بعد بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن بھی مشکل لگے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی قربانی کے بغیر نمبرون نہیں بن سکتا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں انڈر16 سے براہ راست قومی ٹیم میں کھیل لوں، ایسی صورت میں مجھے درمیان کی مشکلات کا پتہ ہی نہیں ہو گا اور کل کو کوئی بچہ مجھ سے پوچھے گا تو میں اسے نہیں بتا سکوں گا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے مزید کہا کہ جب مجھ پر مشکلات آئیں گی تو مجھے تجربہ ملے گا اور اسی تجربے سے آدمی کامیاب انسان بنتا ہے البتہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ کا یقین کتنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں رضوان نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے دین پر شرمانا نہیں چاہیے اور نبی اکرمﷺ اور دین کے طریقوں پر فخر کرنا چاہیے کیونکہ گورے جب ہم سے اس بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کو سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو گوروں کے سامنے نماز پڑھتے اور اذان دیتے ہوئے عجیب لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے سامنے کیا کررہا ہے لیکن ان گوروں سے پوچھیں کہ جب ہم یہ کررہے ہوتے ہیں تو انہیں سکون مل رہا ہوتا ہے اور وہ ہم سے پوچھ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے مجھ سے دین کے بارے میں کئی سوالات کیے، یہاں تک کہ جو سجدے کی وجہ سے پیر پر نشان بن جاتا ہے تو اس بارے میں بھی ڈیوڈ ولی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ نماز کی وجہ سے بنا ہے، انہیں ہمارے دین سے لگا ؤہے لیکن ہمیں سب کے سامنے کرنے میں شرم آتی ہے۔ انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آپ ہماری کرکٹ ٹیم کے بارے میں اچھی امید رکھیں اور اگر ہم بیٹنگ کررہے ہوں تو دل میں یہ ڈر نہیں لائیں کہ یہ آؤٹ ہو جائے گا، ہمارے بالر کے بارے میں بھی ایسا نہ سوچیں کیونکہ وہ بہت بہادر بالرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام پاکستانی دنیا میں نمبر ایک بننے کی کوشش کریں، جب ہم سب مل کر نمبرایک کا سوچیں گے تو ہماری پاکستانی قوم نمبر ایک بن ہی جائے گی۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:37 am

شاہین شاہ آفریدی بھائیوں سے بڑھ کر ہیں محمد رضوان کا ٹوئٹر پر جاری بیان توجہ کا مرکز بن گیا - اسلامک گائیڈ آف لائف

 پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے خود کو شاہین شاہ آفریدی کا رول ماڈل قرار دینے پر جواب دیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بھائیوں سے بڑھ کر ہیں، دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھائیوں سے بڑھ کر ہیں، دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے۔ محمد رضوان نے نوجوان شاہین شاہ آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ برسوں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ (آمین)یاد رہے کہ پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے گلے لگانے کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے رضوان کو رول ماڈل قرار دیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میں محمد رضوان کی انتہائی عزت کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا،

یا حریف کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:35 am

بابراعظم ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی - اسلامک گائیڈ آف لائف

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاہے کہ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے،پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی اور کیمپ میں کافی محنت کی ہے، کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا، کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، بابراعظم میرا فیورٹ ہے

مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کپتانی نہ کرو ان کو خدشہ تھا کہ بولنگ خراب نہ ہو، کیمپ میں کافی محنت کی ہے، اس مرتبہ لاہور قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔قلندرز کے کپتان نے کہاکہ کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا،کپتانی کا کوئی پریشر نہیں،بابر نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آئوٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے،

کرائوڈ بھی انجوائے کرتا ہے، امید ہے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی،شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر ٹیم نے ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز پِک کئے ہیں، قلندرز کی بولنگ اچھی ہے، ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر پاکستان کی اچھی کپتانی کر رہا ہے، اللّٰہ کرے وہ آٹھ نو سال، بلکہ 15 سال ایسے ہی کپتانی کرے، مجھے فی الحال قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنے کی ضرورت نہیں، بابر اچھی کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو کپتانی اعزاز کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی، شاہین شاہ نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات میں کافی سپورٹ کی،

ان کی ٹپس کام آئیں گی، عمران خان نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps