Wednesday 8 February 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:39 am

مُلتان سلطان یا پھر لاہور قلندرز فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی - اسلامک گائیڈ آف لائف

پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے حصے میںبھی 3کروڑ سے زائد کی رقم آئے گی ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دیلیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment