Wednesday, 8 February 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:30 am

شادی کے بعد بیوی پیاری کیوں نہیں لگتی ؟ - اسلامک گائیڈ آف لائف

حدیث میں اچھی اور نیک عورت کو دنیا کی بہترین متاع قرار دیا گیا ہے ۔ عورت کی خوبیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس کا خاوند اسے دیکھے تو اس کا دل خوش ہوجائے ۔ حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ جو عورت اس حالت میں وفات پائے اس کا شوہر اس سے راضی اور خوش ہو وہ جنت میں داخل ہوگی ۔ مردوں کے بارے میں کہا جاتا ہے

وہ شادی کے بعد اپنی ہی بیوی کے ساتھ ٹھیک رویہ نہیں رکھتے ۔ وہی بیوی جو ان کو شادی سے پہلے بہت عزیز ہوتی ہے ۔ جازب نظر لگتی ہے وہی بیوی شادی کے بعد ان کو اچھی نہیں لگتی یہ بات کہنے سننے کی نہیں بلکہ بہت سے مرد اس کا اعتراف کرتے ہیں اسی طرح کے ایک مرد نے جب ایک مشہور عالم دین سے سوال کیا انہوں نے کیا دلچسپ جواب دیا ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے مال کی نعمت صحت کی نعمت میاں بیوی کی نعمت اور سب سے بڑی دین کی نعمت یہ نعمتیں اس لیے ملی ہیں کہ اللہ تعالیٰ شکر بجا لایا جاتا ۔ مگر ہم ہیں خواہ مردہوں یا عورت نعمت پاکر اللہ تعالیٰ کو بھول گئے ۔اگر یاد رہی تو دنیا اور اس کی محبت دنیا کی رنگینوں میں مست ہوگئے شراب نوشی زناکاری عیاشی بے حیائی بے ایمانی اور رنگ رلیاں عام ہوگئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا۔

ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین سے اپنا مسئلہ دریافت کرتے ہوئے کہنے لگا شروع میں میری بیوی مجھے پسند آئی تھی اس وقت میری نگاہ میں ایسی تھی جیسے اللہ تعالیٰ اس دنیا کے اندر اس جیسا کسی کو بنایا ہی نہیں جب میں نے اسے شادی کا پیغام دیا ۔ تو اس وقت میری نگاہ میں اس جیسی کئی لڑکیاں تھیں میں نے اس سے شادی کرلی تو اس وقت اس سے زیادہ خوبصورت لڑکیاں میری نظر سے گزریں شادی کے چند سال گزرنے کے بعدمجھے ایسا لگنے لگا کہ دنیا کی تمام عورتیں میری بیوی سے زیادہ خوبصورت ہیں عالم دین یہ ساری بات بڑے غور سے سنتے رہے اور کہا کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ عجیب وغریب چیز نہ بتاؤں اس آدمی نے جواب دیا کیوں نہ حضرت ضرور بتائیے اگر تم دنیا کی ساری عورتوں سے شادی کرلو ۔ پھر بھی تمہیں ایسا لگے گا کہ گلی کوچوں میں پھرنے والے آوارہ کتے دنیا کی تمام عورتیں سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

آدمی ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہنے لگا حضرت ایسا کیوں کہہ رہے ہیں عالم دین نے جواب دیا اصل پریشانی تمہاری بیوی میں نہیں اصل پریشانی یہ ہے جب انسان کا دل لالچی ہوجائے اس کی نگاہیں ادھر ادھر بھٹکنے لگیں ۔انسان شرم وحیاء سے عاری ہوجائے تو قبر کی مٹی کے سوا اور کوئی چیز اس کی آنکھوں کو نہیں بھر سکتی ۔ آپ کی پریشانی یہ ہے کہ آپ نگاہیں نیچی رکھ سکتے کیا آپ اپنی بیوی کو دوبارہ سے دنیا کی سب سے خوبصورت ترین عورت بنانا چاہتے ہیں ۔ عالم دین نے کہا کہ آپ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں ۔ کیا زبردست جواب دیا عالم دین نے جب تک تمہاری نگاہیں غیر عورتوں میں بھٹکتی رہے گی تب تک تمہیں ایسی ہی لڑکیاں خوبصورت سے خوبصورت لگتی رہیں گی ۔ اپنی

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment