Wednesday, 8 February 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:35 am

بابراعظم ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی - اسلامک گائیڈ آف لائف

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاہے کہ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے،پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی اور کیمپ میں کافی محنت کی ہے، کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا، کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، بابراعظم میرا فیورٹ ہے

مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کپتانی نہ کرو ان کو خدشہ تھا کہ بولنگ خراب نہ ہو، کیمپ میں کافی محنت کی ہے، اس مرتبہ لاہور قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔قلندرز کے کپتان نے کہاکہ کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا،کپتانی کا کوئی پریشر نہیں،بابر نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آئوٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے،

کرائوڈ بھی انجوائے کرتا ہے، امید ہے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی،شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر ٹیم نے ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز پِک کئے ہیں، قلندرز کی بولنگ اچھی ہے، ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر پاکستان کی اچھی کپتانی کر رہا ہے، اللّٰہ کرے وہ آٹھ نو سال، بلکہ 15 سال ایسے ہی کپتانی کرے، مجھے فی الحال قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنے کی ضرورت نہیں، بابر اچھی کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو کپتانی اعزاز کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی، شاہین شاہ نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات میں کافی سپورٹ کی،

ان کی ٹپس کام آئیں گی، عمران خان نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment