غرناطہ، سپین میں ایک خاندان نے دیوار میں سے آنے والی آوازوں کا راز دریافت کر لیا ہے۔ اس خاندان کے گھر کے ایک کمرے کی دیوار میں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی تھیں۔ اب یہ راز کھلا ہے کہ دیوار میں 80 ہزار شہد کی مکھیوں پر مشتمل چھتا ہے۔اس خبر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر بھی ”بھنبھناہٹ“ شروع ہو گئی ہے۔ پینوس پوئنتہ،
غرناطہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے مقامی مگس بان کو دیوار میں سے بھنبھناہٹ کی آوازوں کا سراغ لگانے کا کہا تھا۔ طویل عرصے سے آنے والی ان آوازوں سے گھر کے مکینوں نے اندازہ لگایا کہ یہ شہد کی مکھیوں کی آوازیں ہو سکتی ہیں، جن کی وجہ سے وہ سو بھی نہیں سکتے تھے۔مگس بان سرگیو گوریو نے دیوار میں دیکھا تو حیران رہ گئے۔ دیوار میں 1 میٹر لمبا چھتا تھا، جس پر تقریباً 80 ہزار مکھیاں موجود تھیں۔سرگیو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے مکین اتنے زیادہ شور میں آج تک کس طرح رہ رہے تھے۔مگس بان نے بتایا کہ ایک ملکہ مکھی ایک دن میں 1400 تک انڈے دے سکتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں مکھیوں کے اس چھتے کو بننے میں 2 سال لگے ہونگے۔مگس بان نے بتایا کہ وہ اس سال لوگوں کے گھروں میں سے تقریباً 5 لاکھ مکھیاں ہٹا چکے ہیں
لیکن انہوں نے آج تک کبھی ایسا چھتا نہیں دیکھا۔مگس بان نے لوگوں کو نصیحت کی کہ اگر وہ اپنے گھروں میں شہد کی مکھیوں کے نشانات دیکھیں تو انہیں اکیلا چھوڑ دیں اور کسی پیشہ ور کی مدد حاصل کریں
Please Like, Subscribe, and Follow Me!
Youtube: Islamic Guide of Life
Facebook: Islamic Guide of Life
0 comments:
Post a Comment