Friday, 23 September 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 12:12 pm

بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اگرآپ نہیں چاہتے کہ آپ کے بچوں کے قد چھوٹا نہ ہو تو پھر ہر حال میں لازمی 6 غذائیں کھلائیں - اسلامک گائیڈ آف لائف

متناسب قد انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کا قد جینیاتی وجوہات کی وجہ سے قدرتی طور پر لمبا ہوتا ہے جبکہ کچھ کو قد بڑھانے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ البتہ یہ بھی سچ ہے کہ ایک مخصوص عمر کے بعد قد بڑھانا ممکن نہیں۔ اس لئے ماں باپ اپنے بچوں کے قد کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں

بچپن سے ہی بچوں کے قد میں اضافے کے لئے مختلف دوائیں اور ورزشیں آزماتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ اپنے بچوں کے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔پروٹین جسم کی نشونما کا بنیادی جز ہے۔پروٹین دوسرے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر قد بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ کی خوراک میں ابلا انڈا اور پکی ہوئی مرغی شامل کرکے جسم کو مناسب مقدار میں پروٹین فراہم کیا جائے تو یہ قد بڑھانے میں معاون کردار ادا کرے گا۔آئرن، میگنیشیم، وٹامن کے

، وٹامن بی اور وٹامن اے کے علاوہ بہت سارے معدنیات کے حصول کے لئے سبزیاں کھانا بہترین انتخاب ہے۔ وٹامن اے، پروٹین کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جب کہ وٹامن کے ہڈیوں کو مضبوط بنا کر قد میں اضافہ کرتا ہے۔ ویسے تو ساری ہی سبزیاں جیسے گوبھی، پھلیاں، گاجر، چقندر ان معدنیات سے بھرپور ہیں لیکن ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک اور ساگ میں معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔اگر چہ سویابین کو کچھ لوگ سبزیوں اور کچھ لوگ دال کی طرح پکا کرکھاتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ایک سبزی ہے اور پروٹین سے مالامال ہے۔

اگر آپ کے بچے گوشت کھانا پسند نہیں کرتے تو سویابین کھلا کر ان کے جسم میں پروٹین کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔بغیر چھنا آٹا، گندم کا پاستا، تمام دالیں، پروٹین اور آئرن کا بہترین زریعہ ہیں اس کے علاوہ اناج میں وٹامن بی بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بچوں کے قد میں اضافے کے لئے اناج کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے۔قد بڑھانے میں بنیادی کردار ہڈیوں کا ہوتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط ہوں گی، ان کی نشونما بھرپور طریقے سے ہوگی تو ہی قد بڑھھنا ممکن ہوگا۔ اور یہ تمام چیزیں اسی صورت میں ممکن ہے

اگر جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم مل رہا ہو۔ دودھ کیلشیم کا خزانہ ہے۔ دودھ کیلشیم کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بہتر کرتا ہے


 

0 comments:

Post a Comment