
بچی کو ماں کے رحم سے 20 منٹ تک باہر نکال کر اس کا آپریشن کیا گیا تھا۔جب اس بچی کی ماں مارگریٹ ہاکنز بیمر 16 ہفتے کے حمل سے تھیں تو انھیں پتہ چلا کہ ان کی بچی لینلی ہوپ کی ریڑھ کی ہڈی پر رسولی ہے۔ اس کی وجہ سے بچی کے دل کو خون مناسب طریقے سے نہیں پہنچ پا رہا تھا اور خطرہ تھا کہ اس کا دل کام کرنا چھوڑ دے گا۔جب سرجنوں نے رحم سے باہر نکال کر بےبی لینلی کا آپریشن کیاتو اس کا وزن صرف 533 گرام تھا (عام طور پر نومولود بچوں کا وزن ساڑھے تین کلو ہوتا...