Friday, 7 October 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:39 am

قائد اعظم نے پاکستان بنایا ، ڈاکٹر قدیر نے محفوظ بنایا - اسلامک گائیڈ آف لائف

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم محسن پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کومحفوظ بنایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک کالم نویس، معلم اور قوم کا دکھ درد رکھنے والے باعمل مسلمان تھے،

ان کا انتقال نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی سائنسدان بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ـ


 

0 comments:

Post a Comment