رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین ایسے اعمال ہیں جن کے کرنے سے انسان جنت میں داخل نہیں ہوگاپہلے نمبر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ جو انسان اپنے کسی دوسرے مسلمان بھائی کی چغلی اور غیبت کرے گا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا اللہ تعالی ہمیں چغلی سے اور غیبت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صحیح بخاری6056دوسرے نمبر پر رشتے داروں سے تعلق توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کی بار بار تلقین کی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے رشتے داروں عزیزوں بہن بھائیوں سے تعلقات اچھے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔صحیح مسلم2556تیسرے نمبر پر وہ شخص بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کی تکلیفوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہمسایوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔صحیح مسلم46اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
0 comments:
Post a Comment