اگرچہ یہ ایک مزاحیہ قول ہے کہ عورتوں کے وزن میں شادی کے بعد اضافہ ہوتا ہے اور مردوں کا وزن طلاق کے بعد بڑھتا ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جب شادی شدہ زندگی کا آغاز ہوتا ہے تو مرد اور عورت دونوں کی زندگی میں کئی حوالوں سے تبدیلی واقع ہوتی ہے- ان کی روز مرہ کی روٹین ، کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی میں اکسر تبدیلی واقع ہوتی ہے- یہ تبدیلی انسانی جسم پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے
اور ایک سروے کے مطابق 82 فی صد جوڑوں کے وزن میں شادی کے بعد اضافہ ہوتا ہے مگر یہ اضافہ زیادہ تر خواتین میں دیکھا جاتا ہے- اس حوالے سے آج ہم آپ کو وہ وجوہات بتائيں گے جو کہ خواتین کے وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں-(ہارمون میں تبدیلی)شادی کے بعد جس طرح زندگی میں تبدیلی آتی ہے اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے ہارمون میں بھی ایسی تبدیلی واقع ہوتی ہے جو کہ ان کے جسم کے وزن پر اثر انداز ہوتی ہے اور ان کے جسم میں اضافے کا باعث بنتی ہے-( اپنی جانب سے لاپرواہ ہو جانا)شادی سے پہلے ہر لڑکی اپنے لک اور اپنی خوبصورتی کے لیے بہت حساس ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ خود کو متناسب رکھے- مگر شادی کے بعد گھریلو ذمہ داریوں میں اضافے کے باعث وہ اپنے لک کی جانب سے بے پرواہ ہو جاتی ہے اس وجہ سے بڑھتے ہوئے وزن کو صحت مندی سے تعبیر کرتی ہے- مگر پھر ایک وقت آتا ہے
جب کہ یہی وزن اس کے لیے موٹاپے کی صورت گلے کا ہار بن جاتا ہے-( 3نیند کی کمی)شادی سے پہلے کی زندگی میں لڑکی اپنی نیند سوتی ہے اور اپنی نیند جاگتی ہے جب کہ شادی کے بعد ذمہ داریوں کے باعث اس کی نیند میں کمی واقع ہو جاتی ہے- جس میں ایک بچے کی پیدائش کے بعد مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ماہرین کے نزدیک نیند کی کمی وزن میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہو سکتی ہے- غذائی عادات میں تبدیلی شادی کے بعد عام طور پر نوبیاہتا جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے لیف آؤٹنگ کرتے ہیں اور باہر کا کھانا کھاتے ہیں جو کہ مردوں پر اس وجہ سے زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا ہے کہ وہ عام طور پر بھی شادی سے پہلے باہر کے کھانے کے عادی ہوتے ہیں جب کہ لڑکیوں کو یہ باہر کا کھانا موٹا کرنے کا باعث بن جاتا ہے-(عمر کے اثرات)آج کل عام طور پر شادیاں 25 سے 30 سال کی عمر کے درمیان ہو رہی ہیں
اور تیس سال کی عمر کے بعد انسان کے جسم کا میٹا بولزم سست روی کا شکار ہوجاتا ہے- جس کے اثرات مردوں کے مقابلے میں عورتوں پر زیادہ ہوتے ہیں- اس وجہ سے شادی کے بعد خواتین کے وزن میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے-(پریشانیاں اور ذہنی دباؤ)انسان کے وزن میں اضافے کا ایک بنیادی سبب ذہنی دباؤ بھی ہوتا ہے جس کا شکار گھر بیٹھی شادی شدہ خواتین معاشرتی دباؤکے سبب زیادہ ہوتا ہے- شادی کے بعد خواتین کو نئے رشتوں کے ساتھ گزارا کرنا ہوتا ہے- ایک مختلف اور نئے ماحول میں جگہ بنانی ہوتی ہے جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہیں جو ان کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے-(حمل)عام طور پر ہمارے معاشرے میں شادی کے فوراً بعد ہی شادی شدہ جوڑا اپنی فیملی کو پلان کرتا ہے اور شادی کے پہلے ہی سال عام طور پر اسی فی صد لڑکیاں امید سے ہو جاتی ہیں اور حالت حمل میں اس کے وزن میں لازمی اضافہ ہوتا ہے
جو کہ ڈلیوری کے بعد کم ہونے کے بجائے ذمہ داریوں کے اضافے کے باعث بڑھتا ہی جاتا ہے جس کے باعث بھی خواتین کے موٹاپے میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے
Please Like, Subscribe, and Follow Me!
Youtube: Islamic Guide of Life
Facebook: Islamic Guide of Life
0 comments:
Post a Comment