Saturday 7 January 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 10:58 pm

مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے خواہشمند افرادکیلئے بڑی خبرآگئی، انتہائی اہم اعلان کردیا گیا - اسلامک گائیڈ آف لائف

 سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کیلئے نئی ہدایت سامنے آگئی، جس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کیلئے اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز، وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم نئی ہدایت کے مطابق نمازیوں کو مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جبکہ ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی۔ واضح رہے کہ اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی صحت کے بارے میں حکومت کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment