Monday 30 January 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 10:10 pm

Online Earning Money in Pakistan with Febspot Video Uploading Platform




 Speaker: Adnan Hanif Mughal

"Online Earning Money in Pakistan with Febspot Video Uploading Platform" Febspot is a new video-uploading platform that allows users to earn money by sharing their videos online. This platform is especially popular in Pakistan and provides an easy way for people to make money from the comfort of their own homes. In this video, we'll take a closer look at Febspot and show you how to get started with uploading your own videos and earning money through the platform. From creating an account to optimizing your videos for maximum earnings, we'll cover everything you need to know to start making money on Febspot. So, if you're looking for a new way to earn money online in Pakistan, be sure to check out this video and give Febspot a try! #earnmoneyonline #onlineearninginpakistan #onlineearning #febspot #earnmoney #onlineearnmoney Facebook: https://www.facebook.com/islamicguide... Instagram: https://www.instagram.com/adnanhanifm... Twitter: https://twitter.com/Adnanhanifm If you have any questions or need guidance about anything, just comment below in the comment section. Love you all. Thanks for watching.

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps
Posted by Put Your Life On Islamic Way On 10:08 pm

How to Improve Communication Skills in Urdu/Hindi / Tips & Tricks for Improving Your Skills




Speaker: Adnan Hanif Mughal How to Improve Communication Skills in Urdu/Hindi / Tips & Tricks for Improving Your Skills "Effective communication is a vital skill in today's world. Whether it's in the workplace or in personal relationships, the ability to clearly express yourself and understand others is essential. In this video, we'll be discussing various tips and techniques for improving your communication skills in Urdu. From understanding body language to active listening, we'll cover everything you need to know to become a more effective communicator. So whether you're looking to improve your professional or personal relationships, this video is for you. Watch now and start developing the communication skills you need to succeed." #communicationskills #improvecommunicationskills #communication Facebook: https://www.facebook.com/islamicguide... Instagram: https://www.instagram.com/adnanhanifm... Twitter: https://twitter.com/Adnanhanifm If you have any questions or need guidance about anything, just comment below in the comment section. Love you all. Thanks for watching.

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Saturday 28 January 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:44 pm

سیر وتفریح کے شوقین بچوں، بڑوں کیلئے بری خبر - اسلامک گائیڈ آف لائف

 پنجاب بھر کے بچوں اور بڑوں کی واحد سستی تفریح گاہ بھی مہنگی ہوگئی ،لاہور چڑیا گھر سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں پارکنگ ،ٹکٹنگ کی مد میں اضافہ سے عام شہری کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا، سیاحوں کی جانب سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ت فصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت اور معلومات کی غرض سے سیر وتفریح کے لیے آتی ہے،

کورونا لاک ڈائون خسارہ اور مہنگائی کے اثرات اب براہ راست اس تفریح کو بھی ماند کرنے لگے ہیں۔پارکنگ میں موٹرسائیکل کی فیس 30 روپے گاڑی کی پارکنگ فیس 50 کردی گئی،سانپ گھر کو ٹھیکے پر دینے کے بعد اس مفت تفریح پر بھی 50 روپے کی ٹکٹ عائد کی گی تھی۔رواں ہفتے محکمہ جنگلی حیات نے داخلہ فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے بچوں کی ٹکٹ 20 سے 30 جبکہ بڑوں کی ٹکٹ 40 سے 60 کردی جبکہ چڑیا گھر کے اندر موجود کینٹیز پر کھانے پینے کی اشیا کے نرخ عام مارکیٹ کی نسبت کئی گناہ زیادہ ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سے چھ افراد کو چڑیا گھر کی سیر کروانے کے لیے 500 سے زائد خرچہ آتا ہے جبکہ کئی سالوں سے چڑیا گھر میں کوئی نیا جانور دیکھنے کو نہیں ملا اور نہ ہی کوئی بہتر سہولیات میسر ہیں

۔چڑیا گھر کی جانب سے ٹھیکے پر دی گئی کھلونوں کی دوکانوں پر اشیا کے ریٹس 4 گنا ہیں جبکہ بڑی کینٹن کی بندش کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:43 pm

میاں بیوی کی محبت کے درمیان رات کا وقت کیوں ضروری ہے ؟مزید جاننے کیلئے اس آرٹیکل کو پڑھیں - اسلامک گائیڈ آف لائف

میاں بیوی کے درمیان رات کا پہر زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ دونوں میاں بیوی اپنے کام وغیرہ سے مکمل طور پر فارغ ہوچکے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بند کمرے میں وقت گزارتے ہیں اور یقین کریں یہی وہ خوبصورت وقت ہے جس میں اپنی ازدواجی زندگی کو خوب سے خوب تر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس وقت بیوی کی باتیں سنی جائیں اور کچھ اپنی باتیں بھی سنائی جائیں

بیوی سے دن بھر کے کام کاج کا احوال پوچھا جائے اور دن بھر کے کاموں میں اس کی تعریف کی جائے اس کے ساتھ بیوی کی خوبصورت کی بھی تعریف کی جائے بیوی سے دل لگی کی باتیں کی جائیں اس سے محبت کا اظہار کیا جائے یہ اعمال بہت زیادہ ضروری ہیں کیونکہ دونوں میاں بیوی دن بھر کے کاموں سے تھکے ہارے آرام کے لئے جب کمرے میں آتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے پیار بھرے محبت بھرے الفاظوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ دونوں کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ سیدھے ایک دوسرے کے دل میں اُتر تے چلے جاتے ہیں بشرطیکہ دونوں کے درمیان کچھ اور حائل نہ ہو مثلا موبائل،ٹی وی ڈرامہ ،فلم وغیرہ نہ ہوں یہ میاں اور بیوی دونوں کا ایک دوسرے پر حق ہے کہ

وہ یہ سب کچھ چھوڑ کر ایک دوسرے کو پیار اور محبت کے ساتھ وقت دیں دن بھر میاں بیوی اپنے اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور ایک رات کا وقت ملتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو وقت دیں اور اگر ایسے میں شوہر یا بیوی اپنے موبائل یا ٹی وی میں مصروف رہیں تو محترم معاف کیجئے گا یہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی نہیں بلکہ ایک رسمی ازدواجی زندگی ہے جہاں بس رسمیں پوری ہو رہی ہیں کہ صبح اٹھے اور اپنے کام پر چلے گئے اور بیوی گھر کے کاموں میں مصروف ہوگئی رات کو آئے کھانا کھایا باہر کا ایک راؤنڈ لگایا یاروں دوستوں سے گپ شپ لگائی پھر گھر آکر موبائل استعمال کرتے کرتے یا ٹی وی دیکھتے دیکھتے سو گئے یقین کریں یہ رسمی ازدواجی زندگی ہے

خوشگوار ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کو وقت دینا بہت ضروری ہےایک دوسرے سے دل کی بات کرنا ، ایک دوسرے کا احساس،ایک دوسرے کی قدر،ایک دوسرے سے پیار کی باتیں ،محبت کا اظہار بہت ضروری ہے ۔ کہنے کا مقصد ہے کہ اس جدید دور میں کیبل،گیمز،موبائل وغیرہ نے رشتوں میں بہت دوریاں پیداکردی ہیں میرا کہنے کا مقصد یہ نہیں کہ موبائل یا کیبل وغیرہ غلط ہیں لیکن بے وقت ان کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ رشتوں میں بھی بہت زیادہ دوریاں پیدا کردیتا ہے میرا مشورہ تو یہی ہے کہ جب بھی اپنے والدین بیوی ،بچوں کے ساتھ ہوں تو ان چیزوں سے مکمل پرہیز کیا جائے جب بھی ماں باپ کے ساتھ ہوں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں اپنی بیوی کے ساتھ ہوں تو

مکمل ان کو وقت دیا جائے کیونکہ ہمارا فرض ہے ان کو وقت دینا اور اس فرض کی ادائیگی میں ذراسی سستی چیزوں نے رشتوں میں ایسی دوریاں پیدا کردی ہیں جو بعد میں آپ سنبھالیں بھی تو نہیں سنبھلیں گی آپ سے گذارش ہے کہ اپنے رشتوں کی قدر کیجئے ان کو وقت دیجئے تا کہ آپ کی زندگی خوشگوار اور گھر میں سکون ہوجائے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:42 pm

”جو کنوارے حضرات اچھے نصیبوں والی لڑکی کو بیوی بنانا چاہتے ہیں تواُن کو یہ آرٹیکلز ضرور پڑھنا چاہیے“ - اسلامک گائیڈ آف لائف

فلاح لڑکے نے جیسے ہی شادی کی اسکے نصیب کھل گئے، فلاں لڑکے نے جیسے ہی شادی کی اسکی تنخواہ بڑھ گئی، فلاں لڑکے نے جیسے ہی شادی کی اسکو گھر مل گیا … ہم لوگ ایسی بہت ہی باتیں سن چکے ہیں اور شاید ہم نے اس طرح کی مثالیں اپنی آنکھوں سے ہوتی ہوئیں دیکھی ہیں. آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو بتائیں گے کہ خوش نصیب بیویاں کونسی ہوتی ہیں

اور انکی کیا نشانی ہوتی ہے حضرت عائشہؓ ارشاد فرماتی ہیں کہرسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں. عورت کیبابرکت ہونے کی علامات میں سے ہے کہ ۔نمبر ایک : اس کی طرف رشتہ بھیجنے اور رشتہ منظور ہونے میں آسانی ہو ،.نمبر دو : اس کا مہر آسان ہو یعنی بہت زیادہ پحیپدہ نہ ہو نمبر تین : اس کے ہاں بچوں کی پیدائش میں آسانی ہو .جن عورتوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی ہیں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں. ایک اورخصوصی فیچر ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔ ”محبت” کو دعوت دی تھی ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا ، عورت کہنے لگی میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں ان بزرگوں نے پوچھا : کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی: نہیں ، وہ گھر پر موجود نہیں. انہوں نے جواب دیا : پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے.

رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔ وہ کہنے لگا : انہیں اندر لے کر آؤ ! عورت اُن کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا ! انہوں نے جواب دیا : ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے عورت نے پوچھا : وہ کیوں ؟ ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی :اس کا نام ”مال” ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا ، اور اس کا نام ” کامیابی ” ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اور میرا نام محبت ہے، اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے؟ عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا ، وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا : اگر یہی معاملہ ہے تو”مال ” کو اندر بلا لیتے ہیں گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی ! عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا : کیوں نہ ”کامیابی” کو دعوت دیں ؟ میاں بیوی کی یہ باتیں اُن کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی،اُس نے جلدی سے اپنی رائے دی :کیوں

نہ ہم ”محبت” کو بلا لیں اور ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے! خاوند کہنے لگا : بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں ،جاؤ اور ”محبت” کو اندر لے آؤ۔عورت باہر آئی اور بولی :آپ میں سے ”محبت ”کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے. گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے، عورت حیران و پریشان اُن کا منہ دیکھنے لگی۔ عورت نے ” مال ” اور ”کامیابی” سے کہا ؛ میں نے تو صرف ”محبت” کو دعوت دی تھی، آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں؟ دونوں نے جواب دیا :اگر تم نے ” مال ” یا ” کامیابی ” میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے کیونکہ ” محبت ” کو بلایا ہے یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں. جہاں ” محبت ” ہو گی وہاں ” مال ” اور ” کامیابی” بھی ملیں گے اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے، آپ ایک کامیاب شخصیت کے مالک بن جائیں گے یاد رکھئے :

اگر آپ” محبت ” کے ساتھ دوسروں سے پیش آئیں تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے جس کے گرد لوگ اندھیرے میں اکٹھے ہوجاتے ہیں ۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:41 pm

سائنسدان زم زم کا معجزہ غلط کرنے چلے تھے زم زم کنویں میں 400فٹ اندر کیمرہ بھیجا تو پانی کا کیا معجزہ دیکھا - اسلامک گائیڈ آف لائف

آج ہر سا ل تقریباً 30لاکھ حجاج کرام فریضہ حج ادا کرنے مکہ مکرمہ آتے سیر ہوکر آبِ زم زم پیتے ہیں۔بوتلیں بھر بھر کر اپنے ساتھ مقدس نشانی لے جاتے ہیں اسے پینے والے بھی اسے پُر تاثیر پاتے ہیں ان کی تھکن دور ہوتی ہے اور حیرت انگیز تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے ۔ کہنے والے یہاں تک کہتے ہیں کہ انہیں دنیا کے بہترین پانی میں بھی زم زم جیسا ذائقہ اور اثر نہیں ملتا بہت ممکن ہے کہ

ہر چیز عقلی دلیل تلاش کرنے والے لوگ اسے دوسروں کی مخصوص نفسیاتی کیفیت یا عقیدت مندی سے پیدا ہونے والے رحجان کا فطری نتیجہ قرار دے دیں آبِ زم زم کا معجزہ صرف اس کی کیمیائی ترکیب ذائقے اور تاثیر تک ہی محدود نہیں کچھ اور اہم خصوصیات بھی اس آبِ مقدس کے ساتھ وابستہ ہے ۔ آج ہم آپ کو آبِ زم زم سے منسلک معجزات سے روشناس کروائیں گے ۔ اسلامی تاریخ کا مطالع بتاتا ہے چاہے آب ِ زم زم کنواں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت ہاجرہ کے شیر خوار بیٹے کی پیاس بجھانے کی خاطر لگ بھگ چار ہزار سال قبل معجزہ طور پر رب کریم نے مکہ مکرمہ کے پتھریلے اور چٹیل سہرا میں جاری کیاجو آج تک جاری وساری ہے ۔ حضرت ابراہیم ؑ کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری آزمائشوں میں ڈالا ۔

مگر حضرت ابراہیم ہر آزمائش میں صبر اور استقامت کا پہاڑ بن کر پورا اُترے۔حضرت ابراہیم ؑ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل عطاء کیے پھر اللہ پاک نے اپنے محبوب کو حکم دیا حضرت اسماعیل ؑاور ان کی والدہ حضرت ہاجرہ ؑعرب کی بے آبا گیاہ اور پتھریلی زمین پر تنہا چھوڑ آئیں ۔ بظاہر تو یہ بے حد سخت حکم تھا ۔ لیکن حضرت ابراہیم ؑ نے رب کریم کے حکم پر اپنے شیر خوار بیٹے اور حضرت ہاجرہ ؑ کو صحرائے عرب میں تنہاء چھوڑا جب چھوڑ کر واپس آنے لگے تو اماں ہاجرہ نے آپ کو آواز دیکر پوچھا کہ آپ کہاں چھوڑ کر جا رہے ہیں تو حضرت ابراہیم ؑ نے اوپر آسمان کی طرف اشارہ کیا ۔ جس پر بیوی ہاجرہ ؑ گئیں کہ یہ حکم خداوندی ہے ۔ حضرت ہاجرہ گویا ہوئیں کہ ٹھیک اگر حکم خداوندی ہے

تو ہمارا خدا ہمارے لیے بہترین فیصلہ کرے گا حضرت ابراہیمؑ چند کھجوریں اور پانی کا مشکیزہ حضرت ہاجرہ کے پاس چھوڑ ا اور خود واپس چلے گئے ۔ جب پانی اور کھجوریں ختم ہوگئیں اور تپتے صحرا کی گرمی تپش اور بھوک کیوجہ اسماعیل ؑ بھوک پیاس کیوجہ سے رونے لگے اور تلملانے لگے ۔جس پر بیوی ہاجرہ نے ان کیلئے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر دورڑ لگانا شروع کی ۔ اماں ہاجرہ ؑ پریشانی کے عالم میں کبھی صفا پہاڑی کی طرف دوڑتیں اور کبھی مروہ پہاڑی کی طرف اور کبھی آکر اپنےبچے کو دیکھ لیتیں پھر دوبارہ صفاء کے اوپر پانی کی تلاش کرتیں اسی طرح انہوں نے پہاڑیوں پر سات چکر لگائے ۔ بھوک پیاس کے عالم میں حضرت اسماعیل ؑ روتے روتے ازمین پر ایڑھیاں رگڑنے لگے ۔

جس جگہ ایڑھیاں رگڑ رہے تھے وہاں چشمہ جاری ہوگیا ۔ آپ بھاگ کر پانی کے قریب پہنچیں اور کہا زم زم رک رک جا پھر جلدی سے پانی کے گرد ڈھیری بنا لی تاکہ پانی رک جائے اور باہر نہ بہہ نکلے ۔ اس طرح رب کریم حضرت اسماعیل ؑ کے واسطے پانی کا انتظام کیا اس واقعے کے بعد عرب کی بے آب وگیاہ دوبارہ آباد ہونا شروع ہوگئی ۔زم زم کی دوبارہ کھدائی حضرت عبدالمطلب نے کروائی ۔اس کے بعد سے اب تک اس کی لمبائی چوڑائی اور گہرائی وغیرہ کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ۔ آب زم زم کے کنوی کی لمبائی اٹھارہ فٹ چوڑائی چودہ فٹ جبکہ گہرائی تقریبا ً پانچ فٹ ہے ۔ شہر مکہ چاروں طرف سے گرینائیڈچٹانوں کی پہاڑیوں میں گرا ہوا ہے ۔ حرم شریف اس وادی مکہ سب سے نچلی سطح پر ہے ۔

آب زم زم پر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آب زم زم میں اہم معدنیات مثلاً سوڈیم کیلشیم میگنیشیم اور بھی بہت سی معدنیات مخصوص مقدار میں پائی جاتی ہیں ۔ آب زم زم سب پانیوں کا سردار اور سب سے زیادہ شرف ومقدس والا چشم ہے ۔ یہ پیاس اور بھوک دونو ں کو مٹاتا ہے ۔ نبی کریم ﷺ کے صحابی حضرت ابو ذر ؓ تیس دن تک کعبہ میں مقیم رہے ان کی خوراک صرف زم زم تھی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا بلاشبہ زم زم بابرکت پینے والے کیلئے مشروب اور کھانے والے کیلئے کھانے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زم زم کے بارے میں حضرت جابر ؓ کی روایت جس میں فرماتے ہیں نبی کریم ﷺ سے میں نے سنا آبِ زم زم اسی چیز کیلئے ہے جس کیلئے اسے پیا جائے ۔ آب ز م زم کو جس چیز کی نیت کرکے پیا جائے

اس اللہ تعالیٰ پورا ضرور کرتے ۔ یہ بیماریوں سے نجات کیلئے مفید ہے ۔ جاپان کے مشہور سائنٹسٹ آب زم زم پر کئی ریسرچز کیں انہوں نے انکشاف کیا کہ نینو ٹیکنالوجی کی مدد آب زم زم پر متعدد تحقیقات کرنے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ آب زم زم کے خواص تبدیل کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔ عام پانی کے ہزاروں قطروں میں آب زم زم کا یک قطرہ ملانے سے اس پانی کو آب زم زم بنا دیتا ہے ۔ جاپان کے سائنسدان ڈاکٹر مسارو ایموتو نے اپنے ایک لیکچر میں انکشاف کیا کہ جاپان میں عرب باشندے سے ملنے والے آب زم زم پر میں نے کئی تحقیقات کیں زم زم کے ایک قطرے کا بلو ر وہ انفرادیت رکھتا ہے جو کسی اور پانی میں نہیں ہے ۔قر ہ ارض کے کسی حصے سے پانی کے خواص آب زم زم سے مشابہت نہیں رکھتے ۔

آب زم زم کے خواص کو کسی صورت تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ آب زم زم پینے اور اس پر بسم اللہ پڑھ کر پھونکنے سے اس میں خاص قسم کی تبدیلی آجاتی ہے جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔آب زم زم کے خواص پر آکر سائنس کے تمام قوانین دم توڑ جاتے ہیں یہ اسلام کی سچائی ثابت کرنے کیلئے ایک زندہ جاوید معجزے سےکم نہیں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:39 pm

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟ سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی - اسلامک گائیڈ آف لائف

 ایک ماہرِ جنین یہودی(جو دینی عالم بھی تھا) کھلے طور پر کہتا ہے کہ روئے زمین پر مسلم خاتون سے زیادہ پاک باز اور صاف ستھری کسی بھی مذھب کی خاتون نہیں ہےپورا واقعہ یوں ہے کہ البرٹ آئینسٹاین انسٹی ٹیوٹ سے منسلکایک ماہرِ جنین یہودی پیشوارابرٹ نے اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جس کا واحد سبب بنا قرآن میں مذکور مطلقہ کی عدت کے حکم سے واقفیت اور عدت کیلئے

تین مہینے کی تحدید کے پیچھے کارفرما حکمت سے شناسائی اللہ کا فرمان ہے’’والمطلقات یتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء[البقرة:228]”م’’طلقات اپنے آپکو تین حیض تک روکے رکھیں”‘‘ اس آیت نے ایک حیرت انگیز جدید علم ڈی این اے کے انکشاف کی راہ ہموار کی اور یہ پتا چلا کہ مرد کی منی میں پروٹین دوسرے مرد کے بالمقابل 62 فیصد مختلف ہوا کرتی ہےاور عورت کا جسم ایک کمپیوٹر کی مانند ہے جب کوئی مرد ہم بستری کرتا ہے تو عورت کا جسم مرد کے تمام بیکٹریاز جذب ومحفوظ کر لیتا ہے۔ اس لئے طلاق کے فوراً بعد اگر عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے یا پھر بیک وقت کئی لوگوں سے جسمانی تعلقات استوار کرلے تو اس کے بدن میں کئی ڈی این اے جمع ہو جاتے ہیں

جو خطرناک وائرس کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور جسم کے اندر جان لیوا امراض پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ سائنس نے تحقیق کی کہ طلاق کے بعد ایک حیض گزرنے سے 32سے35 فیصد تک پروٹین ختم ہو جاتی ہےاور دوسرا حیض آنے سے 67 سے 72 تک آدمی کا ڈی این اے زائل ہو جاتا ہےاور تیسرے حیض میں 99.9%کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر رحم سابقہ ڈی این اے سے پاک ہو جاتا ہے۔اور بغیر کسی سائڈ افیکٹ و نقصان کے نیا ڈی این اے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ ایک طوائف کئی لوگوں سے تعلقات بناتی ہے جس کے سبب اس کے رحم میں مختلف مردوں کے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں اور جسم میں مختلف ڈی این اے جمع ہو جاتے ہٰیں۔اور اسکے نتیجے میں وہ مہلک امراض کا شک۔ار بن جاتی ہے

اور رہی بات متوفی عنہا کی عدت تو اس کی عدت طلاق شدہ عورت سے زیادہ ہے کیونکہ غم و حزن کی بناء پر سابقہ ڈی این اے جلدی ختم نہیں ہوتا اور اسے ختم ہونے کے لئے پہلے سے زیادہ وقت درکار ہے اور اسی کی رعایت کرتے ہوئے۔ ایسی عورتوں کےلئے چار مہینے اور دس دن کی عدت رکھی گئی ہے۔۔ فر مان الہی ہے’’والذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا[البقرة:٢٣٤]‘‘”اور تم میں سے جس کی وفات ہو جائے اور اپنی بیویاں چھوڑے تو چاہیے کہ وہ چار مہینے اور دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں“اس حقیقت سے راہ پاکر ایک ماہر ڈاکٹر نے امریکہ کے دو مختلف محلوں میں تحقیق کی۔ ۔ایک محلہ جہاں افریقن نژاد مسلم رھتے ہیں وہاں کی تمام عورتوں کے جنین میں صرف ایک ہی شوہر کا ڈی این اے پایا گیا جبکہ

دوسرا محلہ جہاں اصل امریکن آزاد عورتیں رھتی ہیں ان کے جنین میں ایک سے زائد دو تین لوگوں تک کے ڈی این اے پائے گئے۔جب ڈاکٹر نے خود اپنی بیوی کا خون ٹیسٹ کیا تو چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی بیوی میں تین الگ الگ لوگوں کے ڈی ان اے پائے گئے. جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اس کے تین بچوں میں سے صرف ایک اس کا اپنا بچہ ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر پوری طرح قائل ہوگیا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو عورتوں کی حفاظت اور سماج کی ہم آہنگی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کی بھی کہ مسلم عورتیں دنیا کی سب سے صاف ستھری پاک دامن و پاک باز ہوتی ہیں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps




 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:38 pm

عورت کی ایک چیز مرد کے دماغ پر حکمرانی کرتی ہے جانیں اس آرٹیکل میں وہ کیا چیز ہے - اسلامک گائیڈ آف لائف

سکون کہاں چھپا ہوا ہے ؟ غفلت ہوجائے تو سجدے میں اور گناہ ہوجائے تو توبہ میں اور بل آخر ہمیں یقین کرنا ہی پڑتا ہے کہ جو چیز ہمارے نصیب میں نہ ہو وہ دو ہونٹوں کے درمیان سے بھی چھین لی جاتی ہے ۔ امام شافعی ؒ فرماتے ہیں لوگوں کی باتیں پتھروں کی طرح ہوتی ہیں ان کو پیٹھ پر لادو گے تو پیٹھ ٹوٹ جائے گی ان کو قدموں تلے ایک برج بنا لو تو ان پر چڑھ کر بلند ہوتے جاؤ گے ۔ ماں باپ کے ساتھ آپ کا سلوک ایسی کہانی ہے جو لکھتے آپ ہیں لیکن آپ کی اولاد آپ کو پڑھ کر سناتی ہے۔

رب کے عشق میں ایک مقام وہ بھی آتا ہے کہ دعا تو دور کی بات ہے انسان صرف سوچتا ہے اور رب نواز دیتا ہے ۔زندگی کے اکثر مقامات پر میں نے جانا کہ میرے ساتھ اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے اور تب ہی مجھے اندازہ ہوا کہ اللہ کا ہونا کس قدر بہتر ہے۔ میرے پاس وقت نہیں ہے ان لوگوں سے نفرت کرنے کا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ میں مصروف رہتا ہوں ان لوگوں میں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ رشتوں کو جوڑے رکھنے کے لئے کبھی اندھا کبھی بہرا اور کبھی گونگا بھی ہونا پڑتا ہے ۔ بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں مگر یقین کریں بدلتے ہوئے اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں اپنے آپ کو صاف اور روشن رکھو کیونکہ تم وہ کھڑ کی ہو جس سے تم پوری دنیا کو دیکھتے ہو۔ بڑی سے بڑی بات پہ ہار نہ ماننے والے اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوٹ جاتے ہیں ۔ درد وہ ہوتا ہے جو دوسروں کو تکلیف مین دیکھ کر ہو اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔

محبت رب سے ہو تو سکون دیتی ہے نہ خوف ہوگاجدائی کا اور نہ ہی کوئی خطرہ ہوگا بے وفائی کا ۔ ساری خواہشوں کا پورا ہوجانا کوئی کمال نہیں کچھ ادھوری خواہشیں بھی جینے کا مزہ دیتی ہیں ۔ کئی بار ہاتھ مجھ سے وہ ملا چکے ہیں لیکن جو نصیر دل مالتے تو کچھ اور ہی بات تھی امن و سکون آسمان سے نہیں اترتا یہ پیدا کرنا پڑتا ہے ماحول کو خود خوش گوار بنانا پڑتا ہے محبت اور عزت مانگنے سے نہیں ملتی بلکہ دوسروں کو دینے سے ملتی ہے ۔ انسان رشتوں کی تلخیاں کبھی بھی نہیں بھولتا مگر رشتوں کو آگے بڑھنے اور نبھانے کے لئے بہت مرتبہ اسے یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ اسے کچھ بھی یاد نہیں بڑا غضب کا نظارہ ہے اس عجیب سی دنیا کا لوگ سب کچھ بٹورنے میں لگے ہیں خالی ہاتھ جانے کے لئے۔ میں بھی تم جیسا ہو ں اپنے سے جدا مت سمجھو آدمی ہی رہنے دو مجھے خدا مت سمجھو اور یہ جو میں ہوش میں رہتا نہیں تم سے مل کر یہ میرا عشق ہے تم اسکو نشہ مت سمجھو۔ نماز عادت بن جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے ۔ جیسے جیسے عمر گزرتی ہے احساس ہونے لگتا ہے والدین ہر چیز کے بارے میں صحیح کہتے تھے ۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:36 pm

بس یہ عمل بیوی سے ایک بار کرو بیوی آپ کی دیوانی ہو جائے گی بیوی بھی خوش اور آپ بھی خوش ،جانیں - اسلامک گائیڈ آف لائف

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے ازواج کے ساتھ کس طرح بے تکلف، پر لطف اور دوستانہ تعلقات تھے اسکا اندازہ مندرجہٴ ذیل واقعات سے لگایا جاسکتا ہے ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ : جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو دونوں حالتوں کا علم مجھے ہوجاتا ہے ، حضرت عائشہ نے پوچھا کہ : یا رسول اللہ ! کس طرح علم ہوجاتا ہے ؟ آپ نے فرمایاکہ :

جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہوتو ”لا وربّ محمد“(محمد کے رب کی قسم )کے الفاظ سے قسم کھاتی ہو، اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہوتو ”لا ورب ابراہیم “(ابراہیم کے رب کی قسم )کے الفاظ سے قسم کھاتی ہو ، اس وقت تم میرا نام نہیں لیتیں ؛ بلکہ حضرت ابراہیم کا نام لیتی ہو ، حضرت عائشہ نے فرمایا : (یا رسول اللہ ! میں صرف آپ کا نام چھوڑتی ہوں )نام کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑتی (بخاری: کتاب الأدب: باب مایجوز من الھجران من عصی، حدیث: ۶۰۷۸) ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سودہکے گھر میں تھے اور ان کی باری کا دن تھا ، حضرت عائشہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک حلوہ پکایا اور حضرت سودہکے گھر پر لائیں اور لا کر حضوراکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے رکھ دیا ، اور حضرت سودہ بھی سامنے بیٹھی ہوئی تھیں ، ان سے کہا کہ تم بھی کھاو

ٴ،سودہکو یہ بات گراں لگی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلمکا جب میرے یہاں باری کا دن تھا تو پھر یہ حلوہ پکاکر کیوں لائیں؟ اس لیے انھوں نے کھانے سے انکار کردیا ، حضرت عائشہنے حضرت سودہکے منہ پر مل دیا، حضرت سودہنے حضور صلی اللہ علیہ وسلمسے شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ قرآن میں آیا ہے کہ ”جزاء سےئة سےّئة مثلھا “یعنی اگر تمہارے ساتھ کوئی برائی کرے تو تم بھی بدلے میں اسی کے بقدر برائی کرو ؛ لہٰذا بدلہ میں تم بھی ان کے منہ پر حلوہ مل دو ؛ چنانچہ حضرت سودہنے تھوڑا سا حلوہ اٹھا کر حضرت عائشہکے چہرے پر مل دیا ، اب دونوں کے چہرے پر حلوہ ملا ہوا ہے ، یہ سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہورہا ہے ، اس دوران حضرت عمر کی آمد ہوئی توحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو منہ دھونے کو کہا (مسند ابی یعلی: مسند عائشہ: حدیث:۴۴۷۶،

حضرت عائشہسے مروی ہے کہ میں ایک سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی تو پیدل دوڑ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہوا تو میں جیت گئی اور آگے نکل گئی ، اس کے بعد جب (موٹاپے ) سے میرا جسم بھاری ہوگیا تو (اس زمانے میں بھی ایک دفعہ )ہمارا دوڑ میں مقابلہ ہوا تو آپ جیت گئے ، اس وقت آپ نے فرمایا : یہ تمہاری اس جیت کا جواب ہوگیا(ابوداوٴد: کتاب الجہاد، باب فی السبق علیحضرتِ عائشہ صدیقہسے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ خدا کی قسم ! میں نے یہ منظر دیکھا ہے کہ (ایک روز )حبشی نابالغ لڑکے مسجد میں نیزہ بازی کر رہے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمان کا کھیل دکھانے کے لیے میرے لیے اپنی چادر کا پردہ کر کے میرے حجرے کے دروازے پر کھڑے ہوگئے ، (جو مسجد میں کھلتا تھا)میں آپصلی اللہ علیہ وسلم کے کاندھے درمیان سے ان کا کھیل دیکھتی رہی ، آپصلی اللہ علیہ میری وجہ سے مسلسل کھڑے رہے ؛ یہاں تک کہ( میرا جی بھر گیا )

اور میں خود ہی لوٹ آئی۔ (مسلم: باب الرخصة فی اللعبة اللتی لا معصیة فیہ فی ایام العید: حدیث:۸۹۲) حضرت عائشہسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکے پاس نکاح ورخصتی کے بعد آپ کے پاس آجانے کے بعد بھی گڑیوں سے کھیلا کرتی تھی اور میرے ساتھ کھیلنے والی میری سہلیاں تھیں ، جب حضرت گھر میں تشریف لاتے تو وہ (آپ کے احترام میں کھیل چھوڑ کر )گھر کے اندر چھپتیں تو آپ ان کو میرے پاس بھجوادیتے اور میرے ساتھ کھیلنے لگتیں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps