Tuesday, 2 May 2023

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:24 am

ہارمونز کی خرابی کا 100فیصد قدرتی اور گھریلوعلاج عورتوں میں ہارمونز کی خرابی کی علامات جانیں وہ بھی مفت میں - اسلامک گائیڈ آف لائف

آپ لوگوں کو بتائیں گے کہ ان بیلنس کی کیا علامات ہوتی ہیں۔ آپ ان بیلنس ہارمونز کو کیسے بیلنس کرکے حمل ٹھہرا سکتے ہیں۔ ہارمونز ہمارے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے موڈ سے لے کر میٹا بولزم تک سب کچھ ہارمونز پر منحصر ہوتا ہے۔ البتہ ہماری زندگی میں ہارمونز کا اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے

لیکن ہمارا جسم اس تبدیلی کو فوری جانچ لیتا ہے۔ اور ہمیں اشارے دینا شروع کردیتا ہے کہ ہمارے جسم میں کچھ تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ ہارمونز ہمارے جسم کے نظام کو ترتیب دیتے ہیں۔ ان کا ہمارے جسم میں انتہائی کردار ہوتا ہےجب ہارمونز غیر متوازن ہوجاتے ہیں ۔تو عورتوں کا نظام تولید اور حیض کا نظام دونوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اور پی۔ سی ۔ او ۔ ایس ان بیلنس ہارمونز کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔ آپ کے ان بیلنس کی علامات اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ آپ کے کونسے ہارمونز پراپرلی ورک نہیں کررہے۔ سب سےپہلے ہارمونل تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں گے۔ اور اس کے بعد اس کا قدرتی علاج بتائیں گے۔ وہ آپ کو بتاتے ہیں۔ علامات ان بیلنس ہارمونز: ہیوی پیر یڈ، بے ترتیب پیریڈ، مسڈ پیریڈ یا فریکوئینٹ پیر یڈ ، حتی ٰ کہ پیریڈ ز کے تقریباً

تمام مسائل ان بیلنس ہارمونز کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اکثر لڑکیاں جوانی میں تھکی تھکی رہتی ہیں۔ اور سارا دن بستر پر پڑی رہتی ہیں۔ یہ ہارمونز کی عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور پٹھوں میں کمزوری اور درد بھی محسوس ہوتا ہے۔ بالوں کا بہت زیادہ گرنا بھی ان بیلنس ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چہر ہ ، ٹھوڑی یا جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کی کمی یا زیادتی ہارمونز کی عدم توازن کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ کروٹی سول اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی چیزیں بھولنے کا باعث بنتی ہے۔ جو کہ ہماری یاداشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ایسٹروجن کی سطح میں اضافے معدہ کا درد اور جکڑن بڑھتی ہے۔ا ورنظام ہاضمہ متاثرہوتا ہے۔ لیپٹین اور گیرلین ہارمونز میں بگاڑ آجاتا ہے اور بھوک پر کنٹرول نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں سنیکس اور چپس وغیرہ

زیادہ کھاتی ہیں۔ یہ تو آپ چند ان بیلنس ہارمونز کی علامات بتائیں گئی ہیں۔ اب آپ کو اس کے علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ لائف اسٹائل اور ڈائیٹ میں تبدیلی کے علاوہ ہم کیسے ہارمونز کو بیلنس کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کدو کے بیج، السی کے بیج، تلوں کے بیچ اور سورج مکھی کے بیج چاہیے ہوں گے۔ا ن سب کو علیحدہ علیحدہ گرینڈ کرکے پاؤڈر بنا کر محفوظ کرلینا ہے۔ جیسا ہی آپ کی مینسٹرل سائیکل شرو ع ہو۔ آپ نے مینسٹرل سائیکل شروع سے چود ہ دن تک کدو کے بیج ایک کھانے کا چمچ اور السی کے بیج ایک کھانے کا چمچ لیں۔ ناشتہ کے دو گھنٹے بعد یا شام کے دوگھنٹے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر آپ حمل کو ٹھہرانا چاہتے ہیں۔ تو پہلے چودہ دن میں ساتھ میں فش آئلز بھی استعمال کریں۔

چودہ دن کے بعد کد و کے بیج اور السی کے بیج لینا بند کردیں۔ اور پندرہویں دن سے اٹھائیس دن تک آپ نے ناشتے کے بعد یا شام کے کھانے کے بعد تلوں کے بیج اور سورج مکھی کے بیج لینا شروع کردینا ہے۔ یہ بے ترتیب پیریڈز اور ان بیلنس ہارمونز کو بیلنس کرتا ہے۔ اور صحتمند چربی حاصل کرنے کا ایک بہترین سورس ہے

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment