Thursday, 29 December 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 12:40 pm

کسی رشتہ دار کی م وت کے بعد اس کی فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل کس طرح مکمل طور پرڈیلیٹ کی جاسکتی ہے؟مزید جانیں - اسلامک گائیڈ آف لائف

آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس کے عزیزواقارب تجہیزو تدفین کا انتظام کرتے ہیں لیکن آج کی نسل میں ایک کام اس سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے اور وہ اس مرنے والے شخص کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ساتھ معاملہ کرنا ہے۔ جب کوئی شخص مر جائے تو آپ اس کے فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ کے اکاﺅنٹس کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟ ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کر دی ہے۔

فیس بک کی بات کریں تو آپ اپنے مر جانے والے رشتہ دار یا دوست کے اکاﺅنٹ کو نہ صرف بند کروا سکتے ہیں بلکہ اسے ’یادگاری اکاﺅنٹ‘ میں تبدیل بھی کروا سکتے ہیں، جس پر لوگ اس مرجانے والے شخص کے لیے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اپنے کسی رشتہ دار یا دوست کی موت کے بعد اس کے فیس بک اکاﺅنٹ کوبند کرانے یا میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرانے کے لیے آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ اس کے قریبی رشتہ دار یا مختار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو مرنے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سکین کرکے فیس بک کو مہیا کرنا ہو گا۔ اگر آپ یہ چیزیں مہیا یا ثابت نہیں کر سکتے تو آپ پاور آف اٹارنی، برتھ سرٹیفکیٹ، وصیت نامہ، اسٹیٹ لیٹربھی دے سکتے ہیں

اور اس کی موت کو ثابت کرنے کے لیے اخبار میں اس کی موت کے اعلان پر مبنی اشتہار یا میموریل کارڈدے سکتے ہیں۔مذکورہ چیزیں مہیا کرنے اور پراسیس کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو اس لنک (https://web.facebook.com/help/contact/228813257197480?_rdc=1 _rdr) پر جانا ہو گا۔اگر آپ اس کے اکاﺅنٹ کو میموریل اکاﺅنٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک (https://web.facebook.com/help/contact/234739086860192?helpref=faq_content _rdc=1 _rdr)پر جائیں۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
                    Islamic Apps


 

0 comments:

Post a Comment