برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا تھا لیکن اس ملک میں ایک ایسا جزیرہ بھی پایا جاتا ہے، جہاں دنیا کے زہریلے ترین سنہرے سانپوں کی حکومت ہے اور یہاں کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ الہاڈ کوی میڈا نامی جزیرہ ساؤپالو شہر کے ساحل سے بتیس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہےاور یہاں لانس ہیڈ وائپر نامی ہزاروں سنہرے سانپ پائے جاتے ہیں۔
ان سانپوں کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ یہ جسے ڈس لیں اس کا گوشت پگھل کر ہڈیوں سے علیحدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور لمحوں میں موت واقع ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے ’’سنہرے سانپوں کے جزیرے‘‘ کی طرف انسانوں کا جانا ممنوع قرار دیا ہوا ہے اور یہ سارا جزیرہ صرف اور صرف ان سانپوں کی ملکیت ہے ۔ یہ سانپ دنیا میں صرف اسی جزیرے پر پائے جاتے ہیں اور اپنے چمکدار سنہرے رنگ کی وجہ سے بے پناہ دلکش نظر آتے ہیں، جن کے حسن سے مسحور ہوکر ماضی میں کچھ شکاریوں نے جزیرے پر جاکر سنہرا سانپ پکڑنے کی کوشش کی لیکن دردناک انجام سے دوچار ہوئے۔ واضح رہے کہ یہاں پائے جانے والے سانپ اس قدر نایاب ہیں کہ
بلیک مارکیٹ میں ایک سانپ کی قیمت تیس ہزار ڈالر یعنی کہ تیس لاکھ روپے تک مل جاتی ہے۔ چند دلچسپ باتیں ۱. بھوری آنکھوں والے لوگ زیادہ تر ایماندار،دوسروں کو جج نہ کرنے والے اور بھروسے کے لائق ہوتے ہیں۔۔۲. زیادہ تر ذہین لوگوں کی لکھائی بہت زیادہ بری ہوتی ہے کیوں کہ وہ جلدی جلدی سوچتے ہیں اور اپنے خیالات کو جلدی جلدی کاغذ پر اتارتے ہیں۔۳. سائیکالوجی کی تحقیق کے مطابق اگر آپ ہر وقت یہ سوچتے رہتے ہیں کہ دوسرے میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گے تو آپ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔۔۔۴. چوراسی فیصد لوگ بے خیالی میں اکثر وہی گانا گنگناتے ہیں جس گانے سے انھیں نفرت ہو۔۵. امریکہ میں ایک لاکھ پندرہ ہزار دربان،تراسی ہزار بار ٹینڈر،تین لاکھ تئیس ہزار ویٹر اور اسی ہزار ٹرک ڈرائیور رجسٹر ہیں
یہ سب وہ لوگ ہیں جو کالج پاس ہیں اور بیچلر کی ڈگری رکھتے ہیں۔۔ . کاکروچ ہم انسانوں کے بارے بالکل وہی سوچتے ہیں بالکل وہی سوچتے ہیں جو ہم انکے بارے سوچتے ہیں۔۔ جیسے ہی کاکروچ کسی انسان سے ٹچ ہوتے ہیں یہ بھاگ کر خود کو چھپا لیتے ہیں اور جلدی جلدی اپنا جسم صاف کرتے ہیں۔۔۔۔۷. تحقیق کے مطابق زندگی میں بہترین چیزیں اسی وقت ملتی ہیں جب آپ کو ان کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔۔۸. زیادہ تر لوگ دن کی نسبت رات کے وقت روتے ہیں کیوں کہ نیند کی کمی کی وجہ سے جذبات کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ۹. رات کو سونے سے پہلے آخری شخص جو آپ کے دماغ میں آیا وہی آپ کی خوشی یا غم کی وجہ ہے۔۔۔۱۰. اسی فیصد لوگ اپنی فیلنگز صرف خود تک محدود رکھتے ہیں کیوں کہ
انھیں لگتا ہے لوگ ان کی فیلنگز کو نہیں سمجھ سکیں گے۔۱۱. اوور تھنکنگ یعنی حد سے زیادہ سوچنا ڈر کی ایک قسم ہے یہ عمل اس وقت مزید خطرناک بن جاتا ہے جب آپ اس میں پرانی یادیں،مستقبل کی پیش گوئیاں اور جذبات شامل کر دیتے ہیں۔
Please Like, Subscribe, and Follow Me!
Youtube: Islamic Guide of Life
Facebook: Islamic Guide of Life
0 comments:
Post a Comment