Wednesday, 9 November 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 9:41 am

بڑے میچوں میں کچھ کر دیگا - اسلامک گائیڈ آف لائف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے، گِلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈ کپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہے جبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث کی کہانی ایسی ہے کہ سب سننا چاہتے ہیں، اس نے ہر نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور فاسٹ بولرز کو اچھا کھیلا، اس ٹورنامنٹ میں سب کا اپ ڈاؤن ہو رہا ہے، بابر ہر میچ میں رن نہیں بنا سکتا، ایسا وقت سب پر آتا ہے، وہ بڑا پلیئر ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔

Please Like, Subscribe, and Follow Me!

Youtube:     Islamic Guide of Life 
                    Al-Sirat Voice
Facebook:  Daily Hadith Post


 

0 comments:

Post a Comment