Tuesday, 8 November 2022

Posted by Put Your Life On Islamic Way On 11:41 am

سیمی فائنل میچ سے پہلے نیوزلینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساوتھی نے پاکستان کو لے کر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات - اسلامک گائیڈ آف لائف

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ کے مقابلے اتوار کو ختم ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ پچھلے سال کی رنر اپ نیوزی لینڈ کا سامنا نو نومبر کو پاکستان سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کے مضبوط دعویدار انگلینڈ کو فارم میں چل رہی ہندوستانی ٹیم کے خلاف دس نومبر کو کڑا امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اس درمیان نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساوتھی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے مقابلہ سے پہلے اپنے حریف کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کرے گی ۔
ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ریکارڈ مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ ہارنے کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے کی کگار پر تھی، لیکن نیدرلینڈس اور جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار

جیتوں نے اس کی امیدوں کو زندہ رکھا اور پھر چھ نومبر کو نیدرلینڈس کی افریقہ کے خلاف جیت نے انہیں سیمی فائنل کیلئے ایک موقع دیا، جس کا پاکستانی ٹیم نے فائدہ اٹھالیا ۔ کیوی گیند باز نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلہ میں پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھول نہیں کی جاسکتی ہے
اکستان کے خلاف نو نومبر کو ہونے والے سیمی فائنل سے پہلے انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹاپ چار میں پہنچتے ہیں تو ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے ۔ ہم نے حال کے دنوں میں پاکستان کے خلاف کافی کھیلا ہے اور ہم جانتے ہیں وہ ایک خطرناک ٹیم ہے ۔

ان کو پورا کریڈٹ جاتا ہے، وہ شاید یہ سوچ کر آئے کہ ان کے پاس زیادہ موقع نہیں ہے، لیکن انہوں نے ایک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ہوں گے ۔

یوزی لینڈ کے لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے امکان پر ساوتھی نے کہا کہ ٹیم ایک وقت میں ایک میچ پر دھیان مرکوز کررہی ہے اور فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اس کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
تجربہ کار تیز گیند باز نے انکشاف کیا کہ وہ آنے والے میچوں کیلئے کچھ الگ کرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں اور سیمی فائنل میچ کو بھی وہ پچھلے میچوں کی طرح ہی لیں گے ۔


 

0 comments:

Post a Comment